محمد نعیم افضل مغل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا
منہاج القران انٹرنیشنل کی لائف ممبرشپ حاصل کرنے والے معزز ممبران میں اسناد تقسیم کی گئیں
مرکز عرفان القران ٹیم کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ائندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی
مرکز عرفان القران کویت کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایک پروقار الوداعی تقریب اور ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس خوبصورت پروقار تقریب اور اجلاس کی صدارت مرکز عرفان القران کویت کے صدر انجینیئر محمد عرفان عادل نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران حکیم سے ہوا جس کی سعادت حافظ سید فراھیم جنيد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم صوفی نذیر احمد نے پیش کی۔ تقریب کی کاروائی کو اگے بڑھاتے ہوئے مرکز عرفان القران کویت کے سیکرٹری جنرل انجینیئر سید جنید احمد نے تمام ٹیم ممبران کو خوش امدید کہا اور ٹیم کی اب تک کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی. جس پر تمام اراکین نے اطمینان کا اظہار کیا۔
مرکز عرفان القران کویت کے نائب صدر قاری طلعت شریف نقشبندی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے نہایت ہی محترم اور معزز ٹیم ممبر محمد نعیم افضل مغل کی خدمات پر روشنی ڈالی جو مستقلاً کویت کو خیر آباد کہہ کر کسی اور ملک شفٹ ھو رھے ھیں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محمد نعیم افضل مغل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ میرا تعلق اور گزرا ہوا وقت میری زندگی کا بہترین سرمایہ ہے میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے قران تعلیم و تربیت اور خیر کے کاموں کے لیے منہاج القران انٹرنیشنل کی رفاقت اور مرکز عرفان القران کویت کی نمائندگی کرنے کا شرف عطا کیا اور ان شاءاللہ ائندہ زندگی میں بھی اس مشن کو جاری رکھوں گا۔ انہوں نے مرکز عرفان القران کویت کی پوری ٹیم کو الوداعی تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ کی محبت ، خلوص اور دعائیں اپنے ساتھ لے کر جا رہا ہوں۔ اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی اور تمام دوستوں نے مفید تجاویز دیں۔ مرکز عرفان القران کویت کے صدر انجینئر محمد عرفان عادل نے اظہار خیال کرتے ہوئے مرکز عرفان القران کویت کی ٹیم کو منہاج القران انٹرنیشنل کی لائف ممبرشپ حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور اب تک کی کارکردگی پر تمام ٹیم ممبران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ قرانی تعلیم و تربیت ہماری پہچان اور مشن ہے اور ہم ان شاءاللہ سب مل جل کر اس کا دائرہ کار اور وسیع کریں گے انہوں نے محمد نعیم افضل مغل کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انجینئر سید جنید احمد ، محمد اعجاز بھٹی، محمد یونس شاہد، صوفی نذیر احمد، صفدر حسین، کاشف قاسم، انجینیئر محمد ارسلان نے اور طیب احمد نے بھی محمد نعیم افضل مغل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد منہاج القران انٹرنیشنل کی لائف ممبرشپ حاصل کرنے والے معزز ممبران میں اسناد تقسیم کی گئی اس موقع پر مرکز عرفان القران کویت کی طرف سے تمام ممبران کو منہاج القران انٹرنیشنل کی لائف ممبرشپ حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی اخر میں محمد محمد نعیم افضل مغل کو مرکز عرفان القران کویت کی طرف سے یادگاری شیلڈ دی گئی اس کے بعد ٹیم کے معزز ممبر کاشف قاسم کے چچا سسر کے لئے اور دیگر تمام مرحومین کے لئے دعا مغفرت کی گئی۔ اور مرکز عرفان القران کے آئندہ اہداف میں کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی اس طرح یہ یادگار اور پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔