- 2539
- 24-Mar-2024
انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کی جانب سے عیدالوطنی کویت اور یوم پاکستان کے حوالے سے افطار ڈنر
انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت پی ٹی ائی کویت چیپٹر کے جانب سے یوم پاکستان 23 مارچ اور عید الوطنی کویت کے حوالے سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سفارتخانہ پاکستان سے سفیر محترم جناب عزت مآب ملک محمد فاروق، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ عامر سیال، ڈپٹی ہیڈ آف مشن فیصل مجید، آفیسر پاسپورٹ سیکشن عثمان نواز اور کویتی شخصیات میں سلطان الکندری سمیت کویت میں مقیم ممتاز شخصیات، مختلف جماعتوں کے سربراہان، کمیونٹی ممبران، انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کے عہدداران و کارکنان نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدرات جناب صدر عزت مآب جناب پیر امجد حسین صاحب نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض راجا بلال اور محمد فیصل نے انجام دئیے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے لیے قاری محمد صہیب انجم صاحب کو دعوت دی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہدیہ عقیدت غلام سرور نقشبندی, مجاہد چشتی، اعجاز مغل صاحب نے پیش کیا۔ جس کے بعد کویت و پاکستان کے قومی ترانہ چلائے گے اور پروگرام آگے لے کر چلتے ہوئے محمد فیصل نے یوم پاکستان کی تاریخ بتاتے ہوئے کلام پیش کیا،
تیرے حرف دعا کے مستحق ہیں
میرے جذبے وفا کے مستحق ہیں
ہمیں بھی سانس لینے دیجئے،
کہ ہم بھی تو ہوا کے مستحق ہیں۔
جس کے بعد سفیر محترم جناب ملک محمد فاروق صاحب کو دعوت خطاب دیا جس میں انہوں یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی سے کہا کہ پاکستانی ویزوں کی بندش کا مسلہ ۹۸% حل ہو چکا ہے اور کمیونٹی کو اس کے متعلق خوشخبری سنائی جائے گی۔
خطبہ صدارت کے لیے صدر پی ٹی ائی کویت محترم جنآب پیر امجد حسین صاحب کو دعوت دی گئی، جس میں اُنہوں نے عیدالوطنی کویت کی مبارکباد دیتے ہوئے یوم پاکستان کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم پی ٹی ائی کویت کی خدمات کو سراہا۔ اور تمام میڈیا تنظیموں جو ون نیشن میڈیا (جاوید ساقی) پاکستانيز ان کویت (عاطف صدیقی) ووپ میڈیا (طارق), جیوے گوجرانوالہ (خالد نور) اردو پوائنٹ (عرفان شفیق) عمران جو یوٹیوبر اور شریف حدیث کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے آخر میں جناب قاری طلعت شریف صاحب نے دعا فرمائی۔
Click Here to watch live video
Click Here for full Album