- 2673
- 25-Feb-2024
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان مرکزی دعائیہ تقریب برائے 73ویں سالگرہ حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب کویت کے وسطی شہر خیطان کے عالمی لیول کے ریسٹورنٹ راجدھانی پیلس کے ایک خوبصورت وسیع وعریض بڑے ہال میں بعد نماز عشاء بروز جمعرات مورخہ 22 فروری 2024 کو
جناب حاجی عبدالرشید صاحب
( صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت )
کی زیر صدارت منعقد کی گئی۔ جس کے انتظامات میں مجلس عاملہ کے ساتھ ساتھ تمام زونل تنظیمات اور جملہ فورمز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس عظیم الشان تقریب کی کامیابی کے لیے سب نے بھرپور کاوشیں کیی۔
تقریب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے منہاج القرآن کے رفقار واراکین اور ذمہ داران کے علاوہ انڈیا اور بنگلہ دیش کے عاشقان منہاج القرآن اور حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری مدظلہ کے شیدائی بھی کثیر تعداد میں تشریف لائے.
اس پروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز کویت کے مشہور و معروف قاری محترم جناب فضل رسول صاحب نے کلام الہی کی آیات بینات سے کیا۔
محترم علامہ شاہد طفیل ڈار اور محترم انجینیئر لبیب سبحانی صاحب نے ولولہ انگیز نقابت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے محفل کے پروقار ماحول کو بحال رکھا۔ اور قبلہ شیخ الاسلام سے اپنی بے پناہ محبت وعقیدت کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کو آگے بڑھایا۔
حمد باری تعالی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کا جن معزز نعت خواں حضرات کو شرف حاصل ہوا ان کے اسمائے گرامی یہ ہے۔
قاری محترم جناب فضل رسول صاحب
محترم محمد فیصل نقشبندی صاحب
محترم صوفی تنویر احمد صاحب
محترم غلام سرور نقشبندی صاحب۔
کویت میں منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین کے علاوہ دیگر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی محبان منہاج القرآن نے بھی بھرپور شرکت کی۔
پروجیکٹر کی مدد سے بڑی سکرین پر حضور شیخ الاسلام کے امت مسلمہ کے لئے کی گئی عظیم خدمات اور بالخصوص پاکستانی قوم اور اسلام کیلئے کی گئی اعلی خدمات کے متعلق ڈاکومنٹری چلائی گئی۔
جس میں منہاج القران کی اسلام کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور حضور شیخ اسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
شراکائے تقریب کہ جوش و ولولہ اور اپنے قائد سے والہانہ محبت وعقیدت کی ترجمانی کرتے ہوئے سکرین پر سالگرہ کے حوالے سے کویت، پاکستان اور منہاج کے ترانے چلائے گئے۔
اظہار خیالات۔
پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت محترم حکیم طارق صدیقی صاحب نے قبلہ شیخ الاسلام کی لازوال خدمات پر روشنی ڈالی اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
محترم محمد اکمل وحید صاحب ناظم منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کویت نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے بارے شرکائے تقریب کو بریفنگ دی۔
سابق امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت محترم حافظ محمد شبیر صاحب نے قبلہ شیخ الاسلام کی تعلیم اور دین اسلام کے لیے کی گئی خدمات پر روشنی ڈالی اور آپ کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت بنگلہ دیشی کمیونٹی کے صدر محترم سید لقمان علی شاہ صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے اعلی الفاظ میں حضور شیخ الاسلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بقول بلبلے منہاج الحاج محمد افضل نوشاہی کہ جس شخص نے تصور میں جو بھی طلب کیا حضور شیخ الاسلام کی نظر کرم کے طفیل اسے وہی کچھ مل جاتا ہے جیسا کہ نعت خوانی میں مجھے ملا۔ ایسی ہی عطا و عنایات کی بات کریں تو کویت میں موجود ڈاکٹر سید جعفر سمدانی صاحب قبلہ شیخ الاسلام کی نظر کرم کے طفیل کمال علم و حکمت اور فن گویائی حاصل کرنے والے چند ایک احباب میں سے ہیں اور یہ انہی کا خاصہ ہے کہ
اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سید جعفر سمدانی صاحب نے تاریخ اسلام کے تناظر میں بیان کیا کہ کس طرح سقوط بغداد اور قرطبہ کے بعد عالم اسلام میں علم و حکمت کا خاتمہ ہوا اور جہالت نے اپنی جڑیں مضبوط کر لیں۔
پھر کس طرح مجدد عصر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ نے ہواؤں کا رخ بدل کر پھر نشاطِ ثانیہ کا آغاز کیا اور عالم اسلام کو علم و حکمت کی ترغیب دی اور اسلام کے پر امن ہونے کے پوری دنیا میں ڈنکے بجائے اور اس بات پر زور دیا کہ اسلام صرف مسجد کا دین نہیں بلکہ انسان کی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتا اور راہنمائی کرتا ہے۔ اور اس سے دیگر طبقات، مذاہبِ اور ممالک کو خطرہ نہیں بلکہ اسلام تو پورے عالم کی بھلائی اور خیر خواہی کا درس دیتا ہے۔
تمام شرکائے تقریب نے درودشریف کی صداؤں میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔
حضرات کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد بھی تقریب میں شامل تھی اور خواتین نے بھی درود پاک کے سائے میں سالگرہ کا کیک کاٹ کر اپنے قائد سے والہانہ عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔
جناب حاجی عبدالرشید صاحب (صدر منہاج القران انٹرنیشنل کویت) نے اپنے صدارتی کلمات میں تمام شرکائے تقریب کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور حاضرین کو منہاج القرآن کی رفاقت کی اہمیت بتائی اور سب کو دعوت دی کہ اس قافلہ حق میں شامل ہو کر ہمارے ساتھ دین مبین کی خدمت کریں۔
سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت محترم منیر احمد گجرصاحب نے شرکائے محفل، پاکستان کویت اور عالم اسلام کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ حضور شیخ الاسلام مدظلہ العالی اور ان کی فیملی کی صحت و تندرستی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دن دگنی رات چگنی ترقی کے لیے دعا کی۔
آخر پر تمام خواتین و حضرات میں منظم طریقے سے لنگر اور کیک تقسیم کیا گیا جس کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی انتظامیہ نے شرکائے تقریب کے لیے اہتمام کر رکھا تھا۔
نظامت نشر و اشاعت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت
Photo Album: https://www.facebook.com/share/p/CEbFFksqmoGju4o6/?mibextid=oFDknk