- 2809
- 18-Mar-2024
عام حالت میں تو کُلّی کرتے وقت اور ناک میں پانی ڈالتےوقت مبالغہ کرنا چاہیے کہ حلق تک یا ناک کے نرم حصّے تک پانی پہنچ جائے لیکن روزہ کی حالت میں ناک اور مُنہ میں پانی ڈالنے میں مبالغہ سے کام نہ لیا جائے ورنہ روزہ ٹوٹنے کا اندیشہ ہے۔ حضرت لقیط بن صبرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وضو کے بارے میں پوچھا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ’’وضو اچھی طرح مکمل کرو۔ اُنگلیوں کے درمیان میں خلال کرو اور ناک میں اچھی طرح پانی ڈالو مگر یہ کہ تم روزہ سے ہو۔‘‘ (ترمذی)