محفل حمد و نعت بسلسله معراج النبى - كويت: 8 فرورى 2023
Views: 1632Published on: 09-Feb-2023
پاکستانی کمیونٹی ان کویت کی دو متحرک شخصیات حکیم طارق محمود صدیقی اور حاجی محمد یونس کی جانب سے محفل حمد و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں uk سے عالمی روحانی شخصیت حضرت علامہ صوفی محمد اصغر اسلمی زید شرفہ مہمان خصوصی تھے۔
محفل حمد و نعت کی کمپیئرنگ حکیم طارق محمودصدیقی نے کی تلاوت کلام پاک کی سعادت کویت کے ہردلعزیز قاری حافظ عبد اللہ اعجاز رانجھا کے حصہ میں آئی۔۔۔ جبکہ نبی مہربان سلطان مدینہ قرار قلب و سینہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت قاری محمد فضل رسول چشتی گولڑوی، معروف شاعر بدر سیماب اور ممتاز ثنا خواں محمد مجاہد چشتی نے پیش کئے تو ہال سبحان اللہ اور ماشاءاللہ
کی صداؤں سے گونجنے لگا ۔
محفل میں مختلف سیاسی سماجی ادبی دینی ثقافتی اور صحافتی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔۔خصوصی مہمانان گرامی میں پاکستان سے کویت کے دورہ پر آئے تاجروں نے کی ۔۔آخر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانہ دوردو سلام پڑھا گیا۔۔۔ صوفی محمد اصغر اسلمی نے پاکستان کی سلامتی۔۔استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کرائی