Community News

کویتی مہمان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا باکسنگ کے شعبہ میں پاک کویت رابطوں میں تیزی : اگلے ماہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور اعلی عہدیداران کویت کا دورہ کرینگے بحیرہ عرب بیلٹ باکسنگ چیمپئن شپ، جو 22 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے، میں شرکت کیلئے کویتی باکسر عبدالرحمن السند اپنے ساتھی کے ہمراہ گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے تو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے اعلی عہدیداران نے ائیر پورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا، بعد ازاں عرصہ دراز سے کویت میں مقیم  یوکے انٹرنیشنل کویت کے چئیرمین محمد جمیل نے کویتی باکسر عبدالرحمن السند کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ دیا، عبد الرحمن السند  ( وزن 70 کلو عمر 28 ) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد مین آج 22 جنوری کو ہونے والی ٹائٹل باکسنگ چیمپئن شپ میں رینکنگ مقابلے میں شرکت کریں گے۔ ان کی شرکت پاکستان اور کویت کے درمیان باکسنگ کے شعبہ میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا سبب بنے گی، گذشتہ روز وہ بحیرہ عرب ٹائٹل باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کویت سے روانہ ہوئے تو پاکستان باکسنگ فیڈریشن ( میڈیا سیکشن ) کے وائس چیئرمین حافظ محمد شبیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  انہیں پرتپاک طریقہ سے رخصت کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ انشاء اللہ بیلٹ جیت کر کویت واپس پہنچیں گے۔ حافظ محمد شبیر نے  جو کویت باکسنگ فیڈریشن کے بھی نائب صدر ہیں، میڈیا کو بتایا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان باکسنگ کے شعبہ میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ اگلے ماہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر نعمان شاہ، ایشین بیلٹ کے چئیرمین ،اور ورلڈ باکسنگ کے عہدیداران کویت آئیں گے، جس سے نہ صرف کویت میں باکسنگ کو فروغ ملے گا بلکہ کھیلوں کے شعبہ میں پاک کویت دو طرفہ تعلقات بھی مستحکم ہونگے۔

کویت:بحیرہ عرب ٹائٹل باکسنگ چیمپئن شپ 22 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے، اس چیمپئن شپ میں رینکنگ مقابلوں میں شرکت کیلئے کویتی باکسر عبدالرحمن السند ( وزن 70 کلو، عمر 28 ) آج 20 جنوری کی شب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان روانہ ہو گئے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن ( میڈیا سیکشن) کے نائب صدر حافظ محمد شبیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انہیں الوداع کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کامیابی سمیٹ کر بیلٹ جیت کر واپس لوٹیں گے۔

باکسر عبدالرحمن السند نے مشعل الفجی اور حافظ محمد شبیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی کامیابی کیلئے دعا کریں، کامیابی سے واپس لوٹنے کے لیے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

کویت:اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر جاوید اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارت خانہ کویت میں سفیر سید سجاد حیدر سے تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات میں جاوید اقبال سمیت نثار احمد خٹک سیکریٹری جنرل، صدف علی صدف شعبہ تعلقات عامہ اور جناب محمود احمد خان شعبہ میڈیا شامل تھے۔سفیر سید سجاد حیدر کی معاونت کمیونٹی و یلفیئر اتاشی فرخ سیال نے کی، ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر نے سفیر پاکستان کو کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، سفیر پاکستان نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی سرگرمیوں کو سراہا اور اس کے دائرہ کار کو بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے اور کمیونٹی کے افراد کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے وفد نے کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے بھی سفیر سید سجاد حیدر سے تبادلہ خیال کیا ،سفیر پاکستان نے سفارت خانے کی کارکردگی کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔ محترم جاوید اقبال نے سفارت خانہ پاکستان اور بالخصوص سفیر پاکستان کی کویت میں کاوشوں کو سراہا جس سے وطن عزیز پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ ہوا اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے۔

کمیٹی کے صدر نے سفیر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا، جن کی کوششوں سے کافی تعداد میں ہنر مند افراد پاکستان سے کویت آئے، سفیر پاکستان نے یقین دلایا کہ ویزوں کے اجراء میں وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی اور دیگر شعبہ جات میں بھی نئے افراد کے ویزوں کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

سفیر پاکستان نے کمیٹی کی دعوتی و تربیتی سرگرمیوں، دورہ تفسیر، نوجوانوں میں مقابلہ حسن قرآت، سمر کیمپ اور یوتھ ونگ کی دیگر سرگرمیوں کو سراہا۔اس موقع پر صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی نے کتاب ’’مقصد حیات‘‘ سفیر پاکستان اور فرخ سیال کو پیش کی۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے صدر نے سید سجاد حیدر کو الوداعی عشائیے کی دعوت دی جو سفیر محترم نے قبول کر لی۔

Mishael Al Fajji The President Kuwait Sports Promotion and Kuwaiti Boxer Abdul Rahman al Sanad had a Special Meeting with H.E The Ambassador of Pakistan Syed Sajjad Haider in Embassy of Islamic Republic of Pakistan-Kuwait.

Pakistan will host WBC Arabian Sea Belt Boxing Title in Islamabad on January 22, 2022.

Kuwaiti Boxer Abdul Rahman al Sanad is also Participating in this event for ranking fight.

In this regard today Mr Meshael al Fajji ,The President Kuwait Sports Promotion (KSP) and Kuwaiti Representative in WBC along with the Kuwaiti Boxer Abdul Rahman al Sanad ( Weight 70 .Age 28) who is Participating in this fight had a Special Meeting with H.E  Syed Sajjad Haider ,The Ambassador of Pakistan in Pakistan Embassy. The Community Welfare Attachi of Pakistan Embassy Mr Farrukh Amir Syaal, Hafiz Mohammad Shabbir Chairman Pakistan Professional League media wing and Vice president Pakistan  Professional Boxing League-Kuwait.

Mr Hadi Sharif Ali Al Anzi Renownd Journalist of Al Anba News, Mr Inam morganite, "We are Pakistan" were also Present on this occasion.
H.E.  Syed Sajjad Haider ,The Ambassador of Islamic Republic of Pakistan told Mr Mishal Al Fajji that Pakistan has a big name in the World of Sports.

It is the first time Pakistan is hosting a Boxing Championship of this level in Islamabad which is very beautiful city.

Boxers of 16 Countries are Participating in this event. He hope that Kuwaiti Boxer Abdul Rahman al Sanad will return with a Trophy. Mr Maeshal Al Fajji told that Pakistan is our Brotherly Country, it has a big name in the world of Sports.We are Very much excited to participate in this WBC Arabian Sea Belt Fight.

Hafiz Mohammad Shabbir, the chairman Pakistan Boxing Federation Media Section told that Mr Nauman Shah,The President of Pakistan professional Boxing League*  have announced that  Boxers of *some Countries will participate in event. I appreciate Noman Shah the president of (PPBL) Pakistan professional boxing League which is established under the umbrella of World Boxing Council (WBC) having 16 countries under this PPBL for great support and dedication to launch PPBL in all 16 countries.

The country's included in the Arabian Sea Belt Fight are Pakistan, Kuwait, Saudi Arabia,  Qatar, Bahrain, Yemen, Iraq, Oman, Siri Lanka، Somalia, Maldives, Jabooti, Afghanistan, United Arab Emirates, Iran and India. Few of them will join this event. 

With these Boxers, there will be mixed fights termed as Ranking Fights. After these fights Rankings of the Boxers will be decided by the world Boxing Council.

There will be Ranking Fights also, Two Boxers of United Kingdom  and a Boxer of Spain are also coming to Participate in Ranking Fights.

First BELT FIGHT of this Champion ship will be between Pakistani Boxer Muzaffar Khan and Afghani Boxer Ahmad Sameer.

H.E. The Pakistsni Ambassador Syed Sajjad Haider Presented Memorial Shields to Mr Maeshal Al Fajji, Mr Abdul Rahman al Sanad and Mr Hadi Sharif Ali Al Anzi .Mr Mishal Al Fajji also Presented Memorial Shields to H E  Syed Sajjad Haider the Ambassador of Pakistan and  to Hafiz Mohammad Shabbir, the chairman of Pakistan professional Boxing League (Media Section).

The Representatives of Pakistani Media groups Muhammad Ahsan, Mohammad Omer, Shakil Dar, Imtiaz Qureshi, Abid Malik, Javaid Ahmad Saqi were also Present on this occasion.They were invited by Mr Maeshal Al Fajji to cover this exclusive meeting.

Mr Mishal fajji also presented the the Boxing Belt which is going to be played mid  of this year in Kuwait.

Mr Inaam Morganite extended special invitation to Abdul Rahman Alsanad the Kuwaiti fighter to meet the world fastest bowler Shuaib Akhtar in international cricket.

بلڈ ڈونیشن کیمپ ان شاءاللہ اپنے مقررہ شیڈول کی مطابق 4 فروری بروز جمعتہ المبارک کو سنٹرل بلڈ بنک جابریہ میں منعقد ھو گا۔ PSA کی ٹیم سنٹرل بلڈ بنک جابریہ کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ھے

پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق 4 فروری بروز جمعتہ المبارک سنٹرل بلڈ بنک جابریہ میں منعقد ھو گا۔ کویت میں کرونا کی وجہ سے بدلتے حالات کے تناظر میں پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی ٹیم سنٹرل بلڈ بنک جابریہ کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ھے۔ اور وزارت صحت کے حفاظتی اصولوں اور سنٹرل بلڈ بینک کی ھدایات کے مطابق پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ھو گا۔ تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ھے۔

 

PSA Blood Donation Drive will be held on 4th February, 2022 Friday at Central Blood Bank Jabriya from 1:00pm to 6:00 pm

This blood donation camp is dedicated to Mohsin e Pakistan and Mohsin e Islam Late Dr.Abdul Qadeer Khan.

کویت:اعلیٰ کردار اور باعظمت اور معاصرین میں قد آور حیات والی صرف ایک ہی شخصیت قائد اعظم ؒ ہیں۔ یہ بات ایس ایم ظفر معروف قانون دان نے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر انتظام یاد قائد اعظم کے پروگرام میں کہی۔ پاکستان عوامی سوسائٹی کویت نے اپنی ریت اور روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قائد اعظم کے یوم پیدائش کی نسبت اور سلسلے میں ایک پروگرام یاد قائد اعظمؒ سے معنون منعقد کیا۔

پروگرام کی انتظامی حسن اور ترتیب وتزئین جناب عطا الہی نے سرانجام دی ۔ تلاوت، نعت پاکستان اور کویت کے ترانوں کے بعد استقبالیہ کلمات جناب ا نجینئر آصف کمال صدر پاکستان عوامی سوسائٹی ترکی نے ادا کرتے ہوئے مقررین کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ھم بجا طور پہ فخر کرتے ہیں کہ ھمارے قائد نے اکیلے تاریخ رقبہ اور ملک کا حصول ممکن کر د کھا یا۔

پروگرام میں فیاض المعروف فوجی،شاہد وسیم، پاکستان وہاڑی سے جناب عثمان اور اوکاڑہ کیڈٹ کالج سے لکچرار جناب احمد خان اور ترکی سے کالم نگار جناب یاسین شاہین نے قائد کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا اور انکی عظمت کو سلام پیش کیا۔

کراچی سےشبیر ابن عادل نے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ھماری تاریخ کا وہ سنہرا نام قائد اعظم ہے جس نے اپنے اعلیٰ جراتمند اور دوراندیش جہاندیدہ قیادت سے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن برائے پیروی اسلام لیکر دیا۔



معروف کالم نگار ڈاکٹر ساجد خاکوانی نے کہا کہ فتح مکہ کے بعد اگر کوئی بڑا کام ہے تو وہ قیام پاکستان ہے جس کا سرخیل قائد اعظم محمد علی جناح ہے اور جناح بھی وہ جو ایک حضرت علامہ اقبال علیہ رحمہ کا انتخاب ۔ علامہ اقبال کیسے ایک لادین کو مسلمانوں کی قیادت سونپ سکتے تھے۔ یہ مملکت خداداد صرف اسلام کے سنہرے اصولوں پہ عملدرآمد کے لئے حاصل کیا گیا ہے اور اس عظیم قائد نے اپنے اربوں کے اثاثے بھی تو اس کے معروف علمی مذہبی اداروں کے لیے وقف کر د یئے، کیا ہمیں اس سے سبق نہیں ملتا کہ وہ کیسا پاکستان بنانا چاہتے تھے۔

محترم فیاض خان وردگ معروف شاعر نے قائد کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔ مشہور موٹیویشنل مقرر جناب ڈاکٹر عارف صدیقی صاحب نے قائد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ قائد کے سنہرے اصولوں پہ عمل کرکے ہی وہ وطن ممکن کر دیکھایا جا سکتا ہے۔

کلیدی خطبہ صدارت میں معروف محقق مقرر جناب اوریا مقبول جان صاحب نے پیش کیا کہ میں پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کیا اور اپنے موضوع کہ کیا قائد سیکولر پاکستان چاہتے تھے پہ اپنا خطبہ پیش کیا اور اپنے کاٹ دار جملے اور حملوں سے قلع قمع کر دیا کہ قائد کا کراچی بار کو خطاب میں اپنے 11 اگست والے خطبہ کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ وہ شرعیہ لا اس ملک میں چاہتے ہیں اور وہی سپریم ہوگا اور سٹیٹ بینک کے افتتاح پہ موقع پہ فرمایا کہ بینکنگ کے باب میں اسلامی اصول کو بنیاد بنا کر ترویج دی جائے اور اس مملکت خداداد میں اسلام کو بطور فائنل کوڈ اپنایا جانا قائد کے پاکستان کی تعبیر ہے۔

آخر میں جعفر صمدانی ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت نے تمام شرکاء سامعین محققین، مقررین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان عوامی سوسائیٹی کویت پاکستان اسلام عوام اور شعور کے ساتھ ہمیشہ راہ عمل پر کھڑی رہے گی، آخر میں دعا کے ساتھ اختتام ہوا۔

پاکستان کو پہلی مرتبہ ورلڈ باکسنگ کونسل بحیرہ عرب بیلٹ فائٹ کی میزبانی کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔

کویت سمیت 16 ممالک ان مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

ورلڈ باکسنگ کونسل بحیرہ عرب بیلٹ فائٹ 22 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔اس بات کا اعلان پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر جناب نعمان شاہ نے گذشتہ روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

کویتی باکسر عبدالرحمن السند ( وزن 70 کلوگرام عمر 28 سال) رینکنگ فائٹ میں شرکت کریں گے اور اس چیمپئن شپ میں کویت کی نمائندگی کریں گے۔

یہ ورلڈ باکسنگ کونسل بیلٹ ہے جس میں 16 ممالک شرکت کریں گے۔ اس بیلٹ کیلئے بحیرہ عرب ٹائٹل باکسنگ مقابلے منعقد ہونے والے ہیں۔

نعمان شاہ نے مزید بتایا کہ اس چیمپئن شپ کی پہلی بیلٹ فائٹ پاکستانی باکسر مظفر خاں اور افغانی باکسر احمد سمیر کے درمیان ہو گی۔

تین رینکنگ مقابلے بھی منعقد ہونگے۔ ان مقابلوں کیلئے دو برطانوی اور ایک اسپینی باکسر بھی پاکستان پہنچیں گے۔
جو ممالک بحیرہ عرب بیلٹ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں ان میں پاکستان ، کویت،سعودی عرب، قطر، بحرین، یمن، عراق، عمان، سری لنکا، صومالیہ، مالدیپ، جبوتی،افغانستان، متحدہ عرب امارات، ایران اور انڈیا شامل ہیں۔ ان ممالک کی تنظیم کے صدر نعمان شاہ کی زیر صدارت مندرجہ بالا سولہ ممالک میں پروفیشنل باکسنگ کو پروموٹ کیا جائے گا-
ان باکسروں کے درمیان۔ مکسڈ فائٹس کے نام سے رینکنگ فائٹس ہونگی۔ ان مقابلوں کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل باکسروں کی رینکنگ کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

یہ پہلا موقعہ ہو گا کہ پاکستان اس لیول کے باکسنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا جس میں مختلف وزن کی کٹیگریز کے میچز کھیلے جائیں گے۔
کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت حافظ محمد شبیر جو پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ میڈیا سیکشن کے نائب صدر ہیں، وہ کویت پروفیشنل باکسنگ لیگ کے بھی نائب صدر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل میں کویت کے نمائندے اور کویت اسپورٹس پروموشن ( کے ایس پی ) کے صدر جناب مشعل الفجی 4 جنوری 2022 کو سفارتخانہ میں عزت ماب سفیرپاکستان سید سجاد حیدر سے خصوصی ملاقات کریں گے۔جناب مشعل الفجی نے تمام میڈیا نمائندوں کو اس ملاقات کی کوریج کیلئے دعوت دی ہے۔

Go to top